پاکستان اور انڈیا میں کیا مختلف ہے
کل رات سی این بی سی پر سابق انڈین سفارتکار مانی شنکر کا انٹرویو دیکھتے ہوۓ مجھ پر یہ آشکار ہوا کہ پاکستان اور انڈیا کی سوچ میں آخر کیا مختلف ہے. پروگرام کے میزبان مجاہد بریلوی نے سوال کیا کہ آپ کیا سوچتے ہیں کہ شخصیات پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں کیا کردار ادا کر سکتیں ہیں یا تھیں ( جیسے بینظیر، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی وغیرہ). مانی شنکر نے جو جواب دیا اس سے صاف ظاہر ہو گیا کہ انڈیا کیسے سفارتی اور سیاسی سوچ میں ہم سے بہت آگے ہے. مانی شنکر نے کہا کہ ہم شخصیات کی طرف نہیں دیکھتے ، کس کو پتا تھا کہ بینظر کی ہتھیا ہو جائے گی یا جیسے ہماری طرف دیکھیں کس کو معلوم تھا کہ راجیو گاندھی ہار جایئں گے. ہمیں حکومتوں کے درجے پر بات کرتے رہنا چاہیے جس میں شخصیات سے کوئی امید نہیں باندھنا چاہیے.
شاید یہی انسانوں اور اداروں کی جنگ ہے جو انڈیا نے جیت لی پر ہم ابھی تک اس کا کچھ نہیں کر پاے
Link to this post