کچھ ہونے والا ہے

by Yaser Awan Mar 11, 08:47 AM

چھٹی کے دن ہم صبح صبح ١١ بجےناشتے کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ مشاہدی صاحب آ ٹپکے. اپنے مخصوص لہجے میں بولنے لگے، ہے خبر گرم ہمزاد کہ کچھ ہونے والا ہے. ہم چونک کر بولے کیا ہونے والا ہے؟ کہنے لگے یہ ہمیں تو نہیں پتا بس اتنا پتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے. ہمیں تھوڑا غصہ آنے لگا کہ بھائی آخر کیا ہونے والا ہے، چینی مہنگی؟ آٹا مہنگا بمب دھماکہ یا آخر کیا؟ جواب میں مشاہدی صاحب بولے یہ تو معمولی باتیں ہیں اب کچھ اور ہونے والا ہے. ہم نے جواب دیا کہ بھائی اب تو ان سب باتوں کی وجہ سے بازار تک جانا بھی اچھی خاصی مھم جویی ہے، بومب بلاسٹ نہ سہی تو مہنگائی جیسے بومب ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے تو اب ایسا کیا ہو جائے گا. مشاہدی صاحب جواب میں ایک لمبا سا ہوں کر کے کسی سوچ میں گم ہو گئے، یا شاید ان کو پراٹھوں کی خوشبو کسی اور دنیا میں لے گیی.
قصور مشاہدی کا بھی نہیں( بلکے اب تو قصور والے بھی قصور ماننے کو تیار نہیں)، چسکے لگانا ہمارا روز مرہ کا معمول بن گیا ہے. مرچ مصالے کے تو ہم جتنے کھانوں میں شوکین ہیں اس سے کہیں زیادہ باتوں میں ہیں. کوئی افواہ ہو، کوئی فضول سے فضول بات ہو ہم اتنی دور کی کوڑی لاتے ہیں کہ جس کے بارے میں بات ہو رہی ہو وہ خود بھی اتنی دور تک نہ گیا ہو گا. اپنا وقت فضول کی ان باتوں میں ضایع کرتے ہیں اور بغیر تصدیق آگے پھیلانے کا فرض بھی بخوبی ادا کرتے ہیں. یہاں کوئی خبر آی نہیں اور ہماری دوڑیں لگ جاتیں ہیں.پٹرول کی قیمت بڑھنے کی خبر ہی دیکھ لیں. اِدھر کوئی افواہ آیی اور ادھر پٹرول پمپ پر لائن لگ گیی.
خاص طور پر ان بھائیوں کا ذِکر کیا بغیر یہ کالم نامکمّل ہے جو بات بن بات کے ہر وقت کونسپیرسی تھیوریز میں گھسسے رہتے ہیں. اگر ان کے گھر کی ٹوٹی میں سے پانی کی بجایے ہوا نکلنے لگے تو اس کا ذمےدار بھی وہ صلیبی جنگوں کو ٹہرا دیں.
بحثیت قوم اگر ہم نے کچھ حاصل کرنا ہے اور اس دنیا کے نقشے پر ابھر کر آنا ہے تو بیشک ان دو چیزوں کو ہمیں چھوڑنا ہو گا. پر چھٹتی نہیں منہ کو یہ کافر لگی ہوئی.
Link to this post
Comments



Yaser Awan May 29, 04:21 PM

بھائی میاں اس کو اس طریقے سے پڑھیے
بم ، بومب ، بمب
سب سے چھوٹا بم اور سب سے بڑا بمب


Irfan Ahmad Mar 11, 09:48 AM

بومب کی اردو بم ہوتی ہے
Rating: 0          
Categories: طنز و مزاح, قومی مسائل
Viewed 2513 times, 2 comments
Share
About Yaser Awan
Name: Yaser
Location: Lahore, Pakistan Since: July 2008 Posts: 111
I am an IT professional, an Entrepreneur and a citizen Journalist. In my spare time I read poetry and write about Customer Relationship Management, Marketing, Advertisement and Technology at Bhonpoo.com
Location: Pakistan

powered by
TickBar