فیس بک : اور باطل کو شکست ہو گیی
ابھی ابھی آنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیس بک کو پاکستانی گورنمنٹ کی طرف سے پابندی کے بعد روزانہ ٣٠٠ ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے. میں اس خاص موقع پر سب پاکستانی بھائیوں کو مبارکباد دینا چاہ رہا تھا. یہ خبر کافی زیادہ ٹی وی چینلز پر چل رہی ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جب بھی کوئی پاکستانی فیس بک پر آتا ہے تو پی ٹی اے کو فیسبک کو بہت سارے پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں. ابھی میں اس کالم کو لکھ ہی رہا تھا کہ ایک عدد اور ایس ایم ایس آیا ہے جس کے مطابق فیس بک کو ٢ دن میں ٢ بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور اگر ہم مسلمان بھائی یونہی قائم رہے تو جلد ہی فیس بک گھٹنے ٹیک دے گی جب اس کا نقصان ٧٠ بلین ڈالر تک بڑھ جایے گا
اگر چند لمحوں کے لئے ٹی وی چینلز پر چلنے والی اس خبر کو درست مان بھی لیا جائے تو بھی اعدادو شمار نہیں مل سکتے. ہم فیس بک کو استعمال کرنے والوں کا ایک فیصد سے بھی کم ہیں. ٣٠٠ ملین ڈالر کے حساب سے فیس بک اپنے باقی تمام استعمال کرنے والوں سے تقریبن انہی ٢ دنوں میں ٣٠ بلین کما چکی ہو گی (اتنا حساب کتاب تو آپ کو آتا ہی ہو گا). اس حساب سے وہ فیس بک جو کہ ابھی کیش فلو پازیٹو نہیں اس کا مالک مارک زکربرگ اس وقت دنیا کا امیر ترین آدمی ہونا چاہیے اور شاید اتنا امیر کہ ١٠-١٢ ملک تو وہ ویسے ہی خرید کر کھا پی جایے. پر ہمیں اس سے کیا، ایس ایم ایس پر ایس ایم ایس آ رہے ہیں، جہالت پروان چڑھ رہی ہے اور باطل کو شکست ہو گیی ہے، پر کیا اس باطل کو یہ سب معلوم ہے؟
Link to this post