کیونکہ آج کل جعلی ڈگری فیشن میں ہے اس لیے اسی موضوح پر تازہ کلام حاضر خدمت ہے.
میری ڈگری میں اک ایسا نمایاں نام لکھا ہے
میں جو کر ہی نہیں پایا وہی اک کام لکھا ہے
نہیں بی اے تو کیا "خدمت" کا حق حاصل نہیں مجھ کو
مرے ہاتھوں سے میری قوم کا انجام لکھا ہے
مجھے تو اس دفع بھی سازشوں کی بو ہی آی ہے
مہینے کی میری اچھی بھلی ہوتی کمایی ہے
نظر لگ جائے نہ حاسد کی، میری اس وزارت کو
ابھی تو چند ارب کی ملکیت میں نے بنایی ہے
کہو ان منصفوں سے اب کے کچھ دن اور رک جایئں
اپنی طاقت کے بلبوتے پے نہ اتنا اور اترائیں
مجھے تو بس یہی کہنا ہے اتنا مجھ کو بتلایئں
جہموریت پنپنے دیں، دل غافل نہ دھڑکائیں
کہیں یہ نہ ہو پھر ویسا ہی اک دور آ جائے
ہماری رہگزر میں پھر وہی اک موڑ آ جائے
کہیں اس ملک کے در پے نیا اک چور آ جائے
ارے سمجھا کرو یاسر، نہ جرنل اور آ جائے
Link to this post
aawaay ee aawaay janaab
mohtaram general to porane chor he naya choor naya siyastdan ho ga wo bhi kisi aur party ka ;)