فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے شوقین حضرات کے لیے اہم ہدایت

by Yaser Awan Jul 07, 08:52 PM

اس سال کا ورلڈ کپ تو تقریبن گزر چکا ہے پر اپنے تجربے کی بنیاد پر ہم نے سوچا ہے کہ آنے والے وقتوں کے لیے اس ورلڈ کپ سے جو اہم سبق ہم نے سیکھے ہیں انھیں رقم کر دیں. یہ نصیحت خاص ان شادی شدگان کے لیے ہے جو اگلے وورلڈکپ تک بچ پائیں گے اور ان غیر شادی شدگان کے لیے بھی جو اگلے وورلڈکپ تک قضاۓ الہی سے شادی کے بندھن میں بند جایئں گے.
تو بھائیوں ٢٠١٤ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے میزبان ملک کی طرح وقت سے پہلے ہی تیاری شروع کر دیں. ورلڈکپ سے چند ماہ پہلے ہی اپنا رویہ اپنی بیگمات سے غیر ضروری طور پر بہت خوشگوار رکھیں. اپنی بیگم کو بار بار یقین دلایئں کہ وہ آپ کا بہت خیال رکھتی ہے اور گھر کے کام کاج کی وجہ سے بہت تھک جاتی ہو گی اس لیے اسے تقریبن ایک ماہ کے لیا بچوں سمیت میکے جا کر چھٹیاں منانے کی اشد ضرورت ہے. خیال رہے کہ یہ بات ایسے وقت کی جائے جب آپ کوئی سپورٹس چینل نہ دیکھ رہے ہوں. مناسب ہو گا کہ جب آپ کی بیگم مصالہ ٹی وی دیکھنے میں مصروف ہو تو تب ہی یہ بات چھیڑی جائے. تاکے آپ کی نیک نیتی پر خاہ مخاہ شک نہ ہو.
Link to this post
Comments

No comments to list
Rating: 0          
Categories: طنز و مزاح
Viewed 3739 times, 0 comments
Share
About Yaser Awan
Name: Yaser
Location: Lahore, Pakistan Since: July 2008 Posts: 123
I am an IT professional, an Entrepreneur and a citizen Journalist. In my spare time I read poetry and write about Customer Relationship Management, Marketing, Advertisement and Technology at Bhonpoo.com
Location: Pakistan

powered by
TickBar