Lahore - یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنّت
by Yaser Awan Feb 05, 03:04 PM
585 views

یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنّت
جنّت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
بچپن سے اپنی ٹیکسٹ بکس اور گائیڈ بکس کے تناظر میں میں یہی سمجھتا رہا کہ یہ شعر ایک نہایت ہی آسانی سے سمجھ آنے والا شعر ہے اور شاعرنے خون کو گرمانے کے لیے کیا خوب ارشاد کیا ہے. لیکن اس کے ساتھ ساتھ ذہن میں ہمیشہ ایک سوال اٹھتا رہا کہ اس شعر کا ایک ایک حرف سچ ہے پر پھر بھی ایسا کیوں ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصّہ نہیں بن سکا؟ آج صبح جب میں دفتر کے لیے نکلا تو اس شعر کا اصل مطلب مجھ پر عیاں ہو گیا.
دراصل اس شعر میں یہ بتانا مقصود نہیں کہ جنّت کافر کو نہیں ملتی بلکے یہ بتانا مقصود ہے کہ مسلمان کون ہے؟ مسلمان غاصب نہیں ہے ، مسلمان انصاف کرنے والے ہے. اور حقوق الله کے بعد سب سے پہلا انصاف اپنے کام سے انصاف ہے. یہ جنّت اس لیے "کافر" کے قبضے میں ہے اور شاید رہے گی بھی کیونکہ ہم نے ایک آسان حل تلاش کر لیا ہے ... یوم یکجیھتی کشمیر منانے کے لیے ہم سب اپنے آفس، سکولوں اور یونیورسٹیوں سے چھٹی کر کے گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں،دیر تک سوتے رہتے ہیں،( لاہوری بھائی سری پایوں کا ناشتہ کرتے ہیں) اور یا تو اپنے تابناک ماضی پر فخر کرتے رہتے ہیں یا پھر سیاسی بحث مباحثے میں لونگ ویکنڈ گزار دیتے ہیں. جس وقت ہمیں بحیثیت قوم کام کر رہے ہونا چاہیے اس وقت ہم اضافی چھٹیوں کا شغل اپنایے ہووے ہیں.
سچ کہتے ہیں "جنّت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی"
Permalink
Comments
Please login to post comment

No comments here
Rating: 2          
Categories: قومی مسائل
585 views 0 Comments
Yaser is based in Lahore, Pakistan and has submitted 86 reports since July 2008
I am an IT professional, an Entrepreneur and a citizen Journalist. In my spare time I read poetry and write about Customer Relationship Management, Marketing, Advertisement and Technology at Bhonpoo.com
Report Location
More related reports
More reports